سوشل میڈیا پر مذہبی و لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاؤنٹس بند

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سوشل میڈیا پر مذہبی، مسلکی اور لسانی منافرت پھیلانے والے 1522 اکاﺅنٹس کو ٹریس کرلیا ،ایف آئی اے کی مدد سے 462 اکاونٹس بند کر دئیے گئے،بند ہونے والے اکاونٹس میں 65 مذہبی، 47 ملک کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے اور 350 اکاﺅنٹس دہشت گردی مواد پھیلانے میں ملوث تھے،جبکہ باقی 1,060 سوشل میڈیا اکاﺅنٹس کوبھی جلد بند کر دیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد کیپیٹل پولیس کے انسداد انتہاءپسندی یونٹ کی موثر کارروائیاں جاری ہے،اس سلسلہ میں انتہاءپسند ی یونٹ نے اپنے قیام سے لے کر اب تک سوشل میڈیا پر منفی سرگرمیوں میں ملوث 1,522 اکاونٹس کی نشان دہی کی اور ان اکاونٹس کی بندش کے لئے فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی کو خط لکھا گیا،جس پر سوشل میڈیا پر مذہبی، مسلکی اور لسانی منافرت پھیلانے والے 462 اکاونٹس بند کر دئیے گئے،بند ہونے والے اکاونٹس میں 65 مذہبی، 47 ملک کے خلاف پراپیگنڈہ کرنے اور 350 اکاونٹس دہشت گردی مواد پھیلانے میں ملوث تھے جبکہ باقی 1,060 سوشل میڈیا اکاونٹس کو بھی جلد بند کردیا جائے گا،آئی سی سی پی او نے کہا کہ انتہا پسندی کی روک تھام سے دہشت گردی کے تدارک اور وفاقی دارلحکومت کی سکیورٹی کو موثر بنانے میں مدد مل رہی ہے،انتہا پسندی کے تدارک کے لئے اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی ٹیمیں مختلف تعلیمی اداروں اور مدارس میں جاتی ہیں اور مساجد میں خطبوں کا بھی جائزہ لیا جاتاہے، اسی طرح یہ یونٹ سوشل میڈیا اور ویب سائٹس پر سیاسی ،لسانی، مسلکی اور مذہبی انتہا ءپسندانہ مواد کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ پیش کرنے کے علاوہ انتہا پسندی سے منسلک جرائم کی نشاندہی کرتا ہے جس پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے ،عوام الناس سے گزارش ہے کہ سوشل میڈیا پر ایسی منفی سرگرمیوں سے دور رہیں،ایسی منفی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائیاں بھی عمل میں لائی جائے گی،شہری ایسی کسی بھی سرگرمی کے متعلق “پکار “15- یا “آئی سی ٹی “15- ایپ پر اطلاع دیں۔

تازہ ترین

November 14, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کا ضلع ہرنائی میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

November 14, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما و سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر مرحوم کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

November 14, 2024

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ سمال انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

November 14, 2024

سپین کی سینیٹ کے وفد کا دورہ ،پاکستان اور سپین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یوسف رضا گیلانی

November 14, 2024

ایتھوپیا کے سفیر جمال بیکر عبد اللہ کا دورہ راولپنڈی چیمبر ، باہمی تجارت اور سرمایہ کاری منصوبوں پر تبادلہ خیال

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ