اسلام آباد(محمدحسین)فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ 2 کھیلنے کے لیے اردن فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔ٹیم مسقط سے اسلام آباد پہنچی۔اردن کے سفیر ڈاکٹر ماین خریست Maen Khreasat نے ٹیم کا استقبال کیا .
اس موقع پر سفارت خانہ کے دیگر اراکین اور پی ایف ایف آفیشلز بھی موجود تھے۔اردن فٹبال ٹیم 18 سال بعد پاکستان سرزمین پر کھیلے گی .
اس سے قبل 2006 میں پاکستان کا دورہ کیاتھا۔ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا
پاکستان اور اردن کا ہوم مقابلہ 21 مارچ کوجناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں دوپہر 2 بجے ہوگا.