خواجہ آصف سے معلوم کرنا چاہیے کہ انہیں کس نے دھمکی دی، رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: موجودہ حکومتی سیٹ اپ میں وفاقی ٹیم کا حصہ نہ بننے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ میری ن لیگ سے کوئی ناراضگی نہیں ہے، جو لوگ منتخب ہوکر آئے ہیں اب انہیں ذمہ داریاں نبھانی چاہئیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ہم ن لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن میں لڑتے رہے ہیں، ایک مرتبہ ٹکٹ نہیں ملا تو مایوس نہیں ہونا چاہئے۔
نواز شریف کے الیکشن میں جیتنے کے باوجود خاموشی پر انہوں نے کہا کہ نوازشریف پارٹی لیڈر ہیں، انہیں کوئی ڈکٹیٹ نہیں کرسکتا، عوام نے ن لیگ کو اکثریت سے کامیاب نہیں کیا، نواز شریف ملک کو دلدل سے نکال سکتے تھے، ہم نے دو سال میں ملک کو دلدل سے نکالنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن تسلیم کرتاہوں کہ ہمارے بیانیہ کو نہیں سراہا گیا، اس لیے نواز شریف نے اپنے آپ کو پیچھے ہٹا لیا۔
انہوں نے کہا کہ اسی لیے پارٹی نے نواز شریف کے وزیراعظم نہ بننے کی تائید کی اور ان کی جگہ شہباز شریف کا نام دیا گیا کیونکہ انہیں مخلوط حکومت چلانے کا تجربہ ہے۔
جنرل فیض اور باجوہ کو پارلیمنٹ میں بلانے کی بات پر خواجہ آصف کو دھمکی آمیز فون کالز ملنے پر گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ’ان سے یہ معلوم کرنا چاہیے کہ انہیں کس نے دھمکی دی ہے، کیونکہ اگر انہوں نے یہ کہا ہے تو اس میں کوئی نہ کوئی بات ہوگی، میرا نہیں خیال کہ انہوں بلاوجہ یہ بات کی ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے ملک سے باہر جانے یا آنے پر کوئی پابندی نہیں ہے، نواز شریف عمرے یا کسی سے ملنے کیلئے آزاد ہیں، نواز شریف عمرے کیلئے جائیں گے، لندن جانا ہے تو نواز شریف ضرور جائیں گے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نواز شریف ملک واپس ضرور آئیں گے، وہ وفاق اور پنجاب حکومت کو سپورٹ کررہے ہیں۔

تازہ ترین

October 27, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ