اسلام آباد(کرائم رپورٹر)اسلام آبادکیپیٹل پولیس تھا نہ ہمک پولیس نے مو ٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں مطلوب منظم گر وہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے لا کھو ں روپے ما لیت کے پا نچ مسروقہ مو ٹر سائیکل برآمدکرلئے گئے۔ ملزم کیخلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر ڈاکٹر اکبر نا صر خاں کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر اور مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلاتفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلہ میں تھانہ ہمک پولیس نے موثر کارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اور انسانی ذرائع کی مدد سے مو ٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے لا کھو ں روپے ما لیت کے پا نچ مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کرلیے گئے، گرفتار ملزم کی شناخت شیر اعظم کے نام سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے تھا نہ ہمک کے علا قے میں متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی اولین ذمہ داری ہے،شہریوں کے تعاون سے اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہر کو امن کا گہوارہ بنانے میں تمام تر وسائل بروئے کار لارہی ہے،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمر جنسی ہیلپ لا ئن ”پکار”15-یا”آئی سی ٹی ایپ “15- ایپ پرفوری اطلاع دیں۔