ڈس انفارمیشن ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہے: ماہرین

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسلام آباد میں آج “ڈس انفارمیشن کے ملکی سلامتی پر منفی اثرات” کے عنوان سے ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ اس سیمنار سے معروف صحافی ریحام خان، برگیڈیر (ر) آصف ہارون راجہ اور ڈاکٹر عرفان اشرف نے خطاب کیا۔

سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ پاکستان پر بیرونی قوتوں کی ایما پر ڈس انفارمیشن وار مسلط کر دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن قوتوں کا مقصد پاکستان میں سیاسی عدم استحکام اور انارکی پیدا کرنا ہے۔

ریحام خان نے کہا کہ چند سیاسی مفاد پرست اور شرپسند دشمن قوتوں کے آلہ کار بن چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مخصوص سیاسی جماعت اور ان کا لیڈر قومی سلامتی کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔

ریحام خان نے کہا کہ مخصوص سیاسی جماعت اور ان کے بانی کا بیانیہ آج بھی میڈیا پر دکھایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس بیرون ملک بیٹھ کر ایک مخصوص سیاسی جماعت کے حق اور پاکستان مخالف بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ریحام خان نے کہا کہ حکومت اور اداروں کو ان منفی عزائم کو ناکام بنانا ہو گا۔ انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ منفی پروپیگنڈہ مسترد کریں اور ملکی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

برگیڈیر (ر) آصف ہارون راجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ موجودہ دور میں جنگی حکمت عملی تبدیل ہو چکی ہے اور سوشل میڈیا کو ڈس انفارمیشن کے لیے بطور ہتھیار استعمال کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کی منظم منصوبہ بندی کے تحت ڈس انفارمیشن پر مبنی ذہن سازی کی جا رہی ہے۔

برگیڈیر (ر) آصف ہارون راجہ نے کہا کہ یورپی یونین کی ڈس انسولیب نے پاکستان کے خلاف بھارتی ذرائع ابلاغ کا جعلی نیٹ ورک بے نقاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت 265 سے زائد جعلی تنظیموں کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ کو متاثر کرنے کی کوشش کرتا رہا ہے۔

ڈاکٹر عرفان اشرف نے اپنے خطاب میں کہا کہ عادل راجہ اور دیگر نے عمران خان کی گرفتاری پر جعلی پروپیگنڈا کیا۔ انہوں نے کہا کہ غلط معلومات پر مبنی وی لاگز کا مقصد پاکستان کے نوجوانوں کو گمراہ کرنا ہے۔

ڈاکٹر عرفان اشرف نے کہا کہ باہر بیٹھے عناصر غیر ملکی طاقتوں کی ایما پر پاکستان کے سلامتی کے اداروں پر بے بنیاد الزام تراشی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈس انفارمیشن اس دور میں ایک عالمی خطرہ ہے۔

ڈاکٹر عرفان اشرف نے کہا کہ انہوں نے عمران ریاض خان کی دوران حراست قتل کی غلط خبر دی تاکہ عوام مشتعل ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ انور مقصود کے اغوا اور تشدد کی جھوٹی خبر پھیلائی گئی۔

ڈاکٹر عرفان اشرف نے کہا کہ نو مئی جیسے سانحات پر اکسانے کے لیے بھی بیرون ملک بیٹھے پاکستان دشمنوں کے آلہ کاروں نے جھوٹا بیانیہ بنایا۔

سیمنار کے شرکاء نے ڈس انفارمیشن کے خلاف آواز اٹھانے اور اس کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

تازہ ترین

October 27, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ