لاہور (نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے عثمان ڈار کا نام پی این آئی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا نے عثمان ڈار کی درخواست پر بطور اعتراض سماعت کی۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ عثمان ڈار اپنے خاندان کے ساتھ عمرہ کرنے جانا چاہتے ہیں،وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے نام پروینشل نیشنل آئیڈنٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں ڈال رکھا ہے۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت عثمان ڈار کا نام پی این آئی ایل لسٹ سے نکالنے کا حکم دے، عثمان ڈار اور ان کے خاندان کو سعودی عرب جانے کی اجازت دی جائے۔عثمان ڈار کی درخواست پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا تھا، عدالت نے رجسٹرار آفس کا اعتراض ختم کردیا اور درخواست کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کرنے کی ہدایت کردی۔