ملک بھر میں بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ملک بھر میں بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا جس میں سیکرٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈی جیز اور پاکستان کے تمام ریجن کے ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیر داخلہ کے گزشتہ ہفتے ایف آئی ہیڈ کوارٹر کے دورے کے موقع پر جاری احکامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر داخلہ نے بجلی اور گیس چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت کرتے ہوئے ایف آئی اے کو خصوصی ٹاسک دے دیا۔
محسن نقوی کی ہدایت پر بجلی و گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔
اس موقع پر ایف آئی اے حکام نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو یونان کشتی حادثہ کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس سانحہ میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا، انسانی سمگلنگ میں ملوث تمام عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ اس ناسور کا سدباب ممکن ہو سکے۔
محسن نقوی نے ایف آئی اے کو ہنڈی حوالہ میں ملوث افراد کے خلاف بھی گھیرا مزید تنگ کرنے کی ہدایت کی۔
اجلاس میں ایف آئی اے اہلکاروں کی زیر التوا ترقیوں پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا، وزیر داخلہ نے زیر التوا پرموشن کیسز کو جلد نمٹانے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایک ماہ کی مقررہ مدت میں تمام زیر التوا پرموشن کیسز کو نمٹایا جائے۔

تازہ ترین

October 27, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ