بیلاروس کے صدر جلد پاکستان کا دورہ کریں گے، سفیر آندرے میٹیلیسا

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان میں تعینات بیلاروس کے سفیر آندرے میٹیلیسا نے کہا ہے کہ بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو جلد پاکستان کا دورہ کریں گے جس کے دوران دونوں ممالک موجودہ شراکت داری کو مضبوط بنانے کے لیے متعدد تجارتی اور اقتصادی معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے،دونوں ممالک کے سفارتی حکام اس دورہ کو جلد سے جلد ممکن بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں۔ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان موجودہ دوطرفہ تجارت کا حجم 60 ملین ڈالر ہے جو دونوں ممالک کی صلاحیتوں سے کہیں کم ہے۔پاکستان اور بیلا روس کو معاشی سطح پرتعاون کے نئے امکانات پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد چیمبر آف کامرس کے دورے کے موقع پر صدر آئی سی سی آئی کے صدر احسن ظفر بختاوری سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آندرے میٹیلیسا نے کہا کہ بیلاروس پاکستان کو بھاری مشینری کے ساتھ ساتھ کھاد، زرعی آلات، کیمیکلزاور دیگر اشیاء برآمد کر رہا ہے جبکہ ٹیکسٹائل، چاول، کھٹی، چمڑے کے ملبوسات، جوتے اور طبی آلات درآمد کر رہا ہے۔بیلا روس پاکستان کی زراعت کی ترقی میں بہت تعاون کر سکتا ہے ۔اس حوالے سے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر ہا ئوسزمختلف ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں ہمیشہ اہم کردار ادا کرتے ہیں، ان کا سفارت خانہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ساتھ مل کر بیلاروسی اور پاکستانی بزنس کمیونٹی کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری احسن ظفر بختاوری نے کہا کہ بیلاروس مشرقی یورپ کا ایک اہم ملک ہے جس کے ساتھ پاکستان کا آزادانہ تجارتی معاہدہ ناگزیر ہے،دونوں ممالک کے در میان تجارت اور تعاون کے نئے امکانات کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں وہ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے وفد کی بیلاروس جانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں جس سے دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹی کو براہ راست روابط پیدا کرنے اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کیلئے مل کر کام کرنے کا موقع ملے گا۔

چیئرمین فانڈر گروپ اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری خالد اقبال ملک نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان اقتصادی تعلقات کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے نجی شعبے باہمی تعاون کو فروغ دیں ۔ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے نجی شعبے کو آگے آنا ہوگا۔ سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری نے کہا کہ پاکستان اور بیلاروس کے دوطرفہ تعلقات باہمی احترام اور اعتماد اور تعمیری مکالمے پر مبنی ہیں جس کی بنیاد دوستی اور تعاون پر مبنی ہے۔ یہ تعلقات مسلسل اعلی سطحی تبادلوں اور اقتصادی، صنعتی اور زرعی شعبوں میں مضبوط تعاون کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں ۔،بیلا روس اور پاکستان وسائل کی دولت سے مالامال ہیں اس لیے دونوں مل ملکر کام کریںتو ترقی کی نئی راہیں کھل سکتی ہیں۔ملاقات میں بیلاروس چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نمائندے جورابیک کرگیز بیکوف ممبران آئی سی سی آئی شیخ محمد اعجاز، مقصود تابش، اختر حسین بھی موجود تھے۔

تازہ ترین

October 27, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ