عازمینِ حج کی لازمی تربیت کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے بعد شروع ہو گا: چیف حج ٹرینر احمد ندیم خان

مذہبی امو ر میں سٹیرنگ کمیٹی برائے تربیت حجاج کے اجلاس میں حاجی کیمپوں کے سربراہوں کی زوم میٹنگ

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) عازمینِ حج کی لازمی تربیت کا دوسرا مرحلہ عید الفطر کے بعد شروع ہو گا۔ یہ بات وزارتِ مذہبی امور کے چیف حج ٹرینر احمد ندیم خان نے آج جمعرات کے روز سٹیرنگ کمیٹی برائے تربیت حجاج کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں وزارت کے ڈپٹی سیکرٹریز ناصر عزیز، جان بہادر و دیگر افسران جبکہ حاجی کیمپوں کے سربراہ زوم میٹنگ کے ذریعے شریک ہوئے ۔ اجلاس میں عازمینِ حج کو انتظامی امور اور مناسک حج سے بہترین آگاہی اور سفر حج کی مشکلات سے درست واقفیت کیلئے تربیتی ورکشاپس کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ چیف حج ٹرینر احمد ندیم خان نے حج تربیتی شیڈول کو حتمی شکل دیتے ہوئے بتایا کہ وزارتِ مذہبی امور کے افسران اور ماہر عملہ عازمینِ حج کو تربیت اور رہنمائی مہیا کرے گا۔ عیدالفطر کے دوری بعدحج تربیت کا دوسرا مرحلہ شروع کیا جائے گا جس میں تمام صوبوں کے بڑے شہروں میں حج تربیت کا اہتمام کیا جائے گا۔ عازمینِ حج کی جامع تربیت ملٹی میڈیا پروجیکٹرز کی مدد سے مکمل کی جائے گی۔ حج تربیت گاہوں میں وادی منیٰ کی طرز کے ماڈل کیمپ لگائے جائیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام عازمینِ حج کیلئے کم ازکم دو تربیتی ورکشاپس میں شرکت لازم ہے۔ نیز سمندر پار پاکستانی حج روانگی سے قبل اپنے متعلقہ حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کریں گے۔ اجلاس میں عازمینِ حج کی پروازوں سے پہلے مناسک حج سے متعلق زبانی یا تحریری امتحان لینے کی تجویز بھی زیر غور آئی جس میں امتحان میں ناکام ہونے والے عازمینِ حج کی پرواز مؤخر کرنے اور تیسرا تربیتی سیشن دینے کی تائید کی گئی ۔

تازہ ترین

October 27, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ