اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کرانے پر توہین عدالت کی درخواستوں پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا،عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کے جواب پر عدم اطمینان کااظہار کیا۔
عدالت نے کہا کہ آپ نے عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے کے اپنے اقدام کا جواز پیش کرنے کی کوشش کی،سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے عدالت سے غیر مشروط معافی مانگ لی۔
جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کہاکہ آئندہ سماعت پر عدالت کو مطمئن کریں،عدالت نے 26مارچ کو درخواستگزاروں کی ملاقات کرانے کا حکم دیدیا، عدالت نے علامہ ناصر عباس،شہریار آفریدی، شاندانہ گلزار اور فردوس شمیم نقوی کی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کاحکم دیدیا۔