اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی تشکیل دے دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے چیئرمین وزیراعظم شہباز شریف خود ہوں گے، خزانہ ،اقتصادی امور، تجارت، پاور، پیٹرولیم اور پلاننگ کے وزرا کمیٹی کے اراکین میں شامل ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ کمیٹی برائے توانائی کے علاوہ کابینہ کمیٹی برائے چینی سرمایہ کاری منصوبے کی بھی منظوری دے دی۔