گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)گوجرانوالہ میں تھا نہ کینٹ کے علاقہ ڈو گرانوالہ کے قریب ٹریکٹر ٹرالی کی رکشہ کو ٹکر، ماں بیٹوں سمیت تین افراد جا ں بحق ہوگئے۔ دھلے کا رہائشی رکشہ ڈرائیورندیم اپنی فیملی کے ہمراہ کیلا سکے سے گوجرانوالہ آرہا تھا ۔ڈوگرانوالہ سیم نالہ کے قریب بے قابو ٹریکٹر ٹرالی نے رکشہ کو ٹکر ما ر دی ۔حادثہ کے نتیجہ میں رضیہ بی بی دو بیٹے طیب اور سبحان مو قع پر جاں بحق ہو گئے ۔حادثہ میں رکشہ ڈرائیور ندیم اور اسکی بھتیجی عنفہ شدید زخمی ہو ئے ۔پولیس کے مطابق حادثہ کے بعد ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔مقدمہ درج کر کے کار روائی کا آغاز کر دیا ہے۔