اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ اپنے عزیز بھائی سعودی عرب کے وزیر دفاع HRH شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود, جو کہ یوم پاکستان پریڈ کے مہمان خصوصی بھی تھے سے ملاقات اور تبادلہء خیال کرتے ہوئے انتہائی خوشی ہوئی،اتوار کوسماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پرجاری پیغام میں وزیراعظم نے کہاکہ میں نے انہیں پاکستان اور سعودی عرب کے برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں ان کی گراں قدر خدمات پر ملک کا سب سے بڑا سول ایوارڈ “نشانِ پاکستان” حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی،میں نے ان کے ذریعے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے اپنی نیک خواہشات پہنچائیں ،پاکستان اور سعودی عرب ہر محاذ پر ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے