گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) گوجرانوالہ شہر میں ڈاکو راج برقرار،شہری عدم تحفظ کا شکار ، شہر بھر میں ایک گھنٹے کے دوران 15 سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈاکو شہریوں سے نقدی،موبائل فونز اور قیمتی اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے۔واردات تھانہ اروپ،سیٹلائٹ ٹاؤن،کھیالی،سول لائن،پیپلز کالونی اور وزیر آباد میں ہوئیں۔پٹرول پمپ علی پور چوک سے ڈاکوشہری سعیدمغل سے موٹر سائیکل نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔اروپ سےشفاقت علی سے دوڈاکونقدی موبائل فون کاغذات لوٹ کرفرار ہوگئے۔ڈیرہ بھاٹاں میں ڈاکووں نے ذوالفقارسے ایک لاکھ75ہزارنقدی لوٹ لی۔سیٹلاِٹ ٹاون میں میاں بیوی کولوٹ لیاگیاڈاکوفائرنگ کرتے رہے۔پولیس نے کہاہے کہ ڈاکو کی گرفتاری کے لیے ناکہ بندیاں کردیں چھاپے مارے جا رہے ۔