تحریک انصاف کے ارکان کا رویہ بچکانہ ہے،عطاتارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑنےقومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے ارکان کے رویہ کو بچکانہ قرار دیدیا۔

وفاقی وزیراطلاعات عطااللہ تارڑکامیڈیاسےگفتگوکرتےہوئےکہناتھاکہ وزیراعظم کی سربراہی میں معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر کاربند ہیں،حکومت کی تمام توجہ معاشی مسائل کو حل کرنے پر مرکوز ہے، اداروں کی نجکاری، ٹیکس اصلاحات، اخراجات میں کمی، ایف بی آر کی تنظیم نو حکومت کی ترجیحات ہیں، ملک کے اشرافیہ کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہے، وزیراعظم نے پچھلے چند دنوں میں اس ایجنڈے پر برق رفتاری سے کام کیا ہے،باقاعدگی سے ٹیکس ادا کرنے والوں کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔

عطااللہ تارڑکامزیدکہناتھاکہ برآمدات کے شعبے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو اعزازات سے نوازا جائے گا،ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی کی جا رہی ہے،وفاقی وزرا یوٹیلیٹی اسٹورز کا دورہ کر رہے ہیں، مؤثر نظام بنایا گیا ہے: اس ملک کی معیشت میں بہتری لانے کے لئے روڈ میپ بن رہا ہے، کل ریکوڈک کے حوالے سے اجلاس میں اس کان سے ذیادہ سے ذیادہ فائدہ حاصل کرنے پر بات ہوئی،یہ وہ منصوبے ہیں جو پاکستان کے زر مبادلہ میں بہتری لائیں گے۔
وفاقی وزیرکاکہناتھاکہ سیکیورٹی فورسز، قانون نافذ کرنے والے اداروں پر مکمل اعتماد ہے، جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، کریم جان نامی دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا، اسے بھی جبری گمشدہ ظاہر کیا گیا، انتہائی حساس معاملات ہیں جنہیں دیکھنا ہو گا،جبری گمشدگیوں کی فہرست میں کتنے لوگ ایسے ہیں جو ملک کی سالمیت پر حملہ کرتے ہیں، گوادر ہماری تجارت کا مرکز، سی پیک کا حصہ ہے، گوادر پورٹ پر حملے میں شہید ہونے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
عطااللہ تارڑکامزیدکہناتھاکہ تحریک انصاف اس وقت ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، قومی جماعت کے اراکین کا رویہ چھوٹے بچوں والا ہے، آپ قومی جماعت ہیں، میثاق معیشت کے حوالے سے کردار ادا کریں، یورپی یونین کے بجائے الیکشن ٹریبونلز سے رجوع کریں، ڈونلڈ لو نے آپکو سرٹیفائیڈ جھوٹا قرار دیا، قومی دھارے میں آ کر مثبت اور تعمیری سیاست کریں۔
وزیراطلاعات کاکہناتھاکہ احد چیمہ کے بچے اسلام آباد منتقل ہوچکے تھے، احد چیمہ کے بچے اگرااسلام آباد میں شفٹ ہوچکے تھے تو فیس کس بات کی دیتے،احدچیمہ کی اہلیہ نے قانون کےمطابق گورنر کو درخواست دی، گورنر پنجاب نے قانون کے مطابق درخواست پر فیصلہ دیا۔

تازہ ترین

November 15, 2024

سردار ایاز صادق کی بابا گورو نانک کے جنم دن کے موقع پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی سکھ برادری کو مبارکباد

November 14, 2024

اسپیکر قومی اسمبلی کا ضلع ہرنائی میں شہید ہونے والے جوانوں کو خراج عقیدت

November 14, 2024

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی رہنما و سابق وفاقی وزیر جہانگیر بدر مرحوم کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا

November 14, 2024

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان نے کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ سمال انڈسٹریز کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا

November 14, 2024

سپین کی سینیٹ کے وفد کا دورہ ،پاکستان اور سپین کے بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، یوسف رضا گیلانی

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ