اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر) ڈی جی سپورٹس پنجاب پرویز اقبال سے بیس بال اور سائیکلنگ وفد کی معظم خان کلئیر چئیر مین پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن، سید فخر علی شاہ جنرل سیکرٹری بیس بال، کی قیادت میں ملاقات ہوئی ش موقع پرشہزادہ بٹ سیکرٹری پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن ، حافظ شاہد اور کوآرڈینیٹر امجد نواز خان بھی موجود تھے۔
ملاقات میں پنجاب میں بیس بال گراؤنڈ کی فراہمی اور آنے والے ٹورنامنٹ خصوصی طور ہر زیر بحث رہے کیونکہ بیس بال اولمپک گیم ہونے کے ساتھ ساتھ تیزی سے پاکستان میں ترقی کی راہ ہر گامزن ہے۔ ڈی جی سپورٹس کہا کہ نہ صرف بیس بال بلکے باقی کھیلوں کو بھی فروغ دیں گے۔پنجاب میں ایسوسی ایشنز کے ساتھ ملکر بہترین کھلاڑیوں کی شناخت کر کے نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر پلیٹ فارم فراہم کرنا اول ترجیح ہو گی۔ چیئرمین پی سی اے معظم خان کلیئر اور جنرل سیکرٹری پاکستان بیس بال فیڈریشن سید فخر علی شاہ نے ڈی جی سپورٹس پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کے ان کے زیر سایہ نہ صرف سائیکلنگ اور بیس بال بلکہ تمام گیمز اور خصوصاً کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہو گا۔