جس قوم کی معیشت مضبوط ہوتی ہے اس کی آواز سنی جاتی ہے، شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جس قوم کی معیشت مضبوط ہوتی ہے اس قوم کی آواز سنی جاتی ہے۔

اسلام آباد میں زیادہ ٹیکس دینے والے افراد، کمپنیوں اور برآمدکنندگان کے لیے ایکسی لینس ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بر بیت کی مذمت کی، ان کا کہنا تھا کہ اس تباہی میں شہید ہونے والے بچوں کی مثال نہیں ملتی، کل جو قرارداد منظور ہوئی اس پر عمل در آمد ضروری ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس تقریب کا واحد مقصد تمام ہیروز کو جو یہاں شریک ہیں جنہوں نے اچھے ٹیکس دہندہ ہونے کے ناطے محنت کی کمائی سے ٹیکس ادا کیا اور شبانہ روز محنت کے ذریعے پاکستان کی ایکسپورٹس میں شاندار خدمات انجام دی ان کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس تقریب کے ذریعے قوم کو پیغام ملنا چاہیے کہ پاکستانی کے جوحالات ہیں ان کو اگر ہم نے حل کرنا ہے تو جس طرح گاڑی کے دو پہیے ہوتے ہیں اسی طرح ایک نجی شعبہ ہے اور ایک حکومت ہے، ہمیں عوام کے مسائل حل کرنے ہیں اور سرخ فیتے کو ختم کرنا ہے اور نااہلیوں کو ختم کرنا ہے اور ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جس کے ذریعے آپ اپنے شعبوں میں محنت کر کے پاکستان کو معاشی ترقی کی دوڑ میں بڑھاسکیں جس میں وہ بہت پیچھے رہ گیا ہے، ہمیں عوام کے مسائل حل کرنے ہیں، سرخ فیتے کو ختم کرنا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمارا کام تجارت کرنا نہیں بلکہ آپ سے مشورہ لینا اور آبپ سے سیکھنا ہے اور ایسی پالیسی بنائیں جس سے پاکستان آئندہ آنے والے سالوں میں ترقی کی دوڑ میں شامل ہوجائے، جس قوم کی معیشت مضبوط ہوتی ہے اس قوم کی آواز سنی جاتی ہے، کمزور کی آواز کوئی نہیں سنتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں تمام شرکا کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، ان لوگوں کو اعزازات سے نوازنا انتہائی ضروری ہے۔

اپنی بات جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ایف بی آر کی تنظیم نو کر رہے ہیں اور اگلے مہینے کنسلٹنٹس بھی تعینات کرلیے جائیں گے، ہمیں اس کام کے لیے وقت درکار ہے۔

شہباز شریف نے بتایا کہ مہنگے تیل سے بجلی کی پیداوار کو بتدریج ختم کرنا ہوگا، محصولات کا ہدف 9کھرب روپے ہے، منفرد ٹیکس پالیسی لانا ہوگی، ہم محنت اور عزم سے ملک کو معاشی لحاظ سے مستحکم کریں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں قرضوں کے پہاڑ کو ختم کرنا ہوگا، ہمیں ٹیکس سلیب کو کم کرنا چاہیے، ہمیں اختراعی ٹیکس پالیسی لانی ہوگی اور ان تمام چیزوں پر کام شروع ہوگیا ہے،

قبل ازیں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹلا ئزیشن سے محصولات میں اضافہ اور نظام میں شفافیت آئے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ٹیکس دینے والے ہمارے قومی ہیروز ہیں۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ وفاقی بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حوالے سے بحث و مباحثے میں جانے کے بجائے ہم نے تنظیم نو کے سلسلے میں فوری طور پر عمل درآمد کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ڈیزائن اور نفاذ کے لیے کنسلٹنٹس بھی تعینات کیے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے بتایا کہ ملک کی ترقی کے لیے براہ راست ٹیکس اور برآمدی شعبہ ناگزیر ہیں، ڈیجیٹلائزیشن سے محصولات میں اضافہ اور نظام میں شفافیت آئے گی، ہمیں پیداواری صلاحیت میں اضافے کے ساتھ برآمدات کو بڑھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک چیز جس کے بارے میں زیادہ بات نہیں ہوتی وہ ہے صارفین کا تجربہ، یہی پاکستانی عوام کے اندر اداروں کو لے کر اعتماد کو بحال کرے گا۔

انہوں نے تقریب میں شریک شرکا کو مبارکباد دیتے ہوئے یقین دہانی کروائی کہ حکومت ہر وقت ان کی خدمت کے لیے حاضر رہے گی۔

تازہ ترین

October 27, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ