اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر ) اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کی پہلی جنرل کونسل کا اجلاس اسلام آباد کلب میں منعقد ہوا جس کی صدارت اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور صدر طارق محمود مرتضیٰ نے کی۔ اجلاس میں اسلام آباد ٹینس کمپلیکس کے نمائندے کے علاوہ اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے تمام الحاق شدہ یونٹس موجود تھے۔یہ اجلاس اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن کے آئین میں بیان کردہ شرائط کے مطابق بلایا گیا، جس کا بنیادی مقصد مینجمنٹ کمیٹی کا قیام اور اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن، اس سے منسلک اکائیوں اورپاکستان ٹینس فیڈریشن کے درمیان آپریشنل ہم آہنگی کو بڑھانا تھا۔ طارق مرتضیٰ کے اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن (ITA) میں اپنی دیرینہ خدمات سے ذاتی وابستگیوں کی وجہ سے سبکدوش ہونے پر ماجد بشیر کانام صدر کے عہدے کےلئے تجویز کیا۔ شو آف ہینڈز کے ذریعے تمام ممبران نے مجید بشیر کی حمایت کا اظہار کیا۔ ماجد بشیر نےتمام اراکین کی متفقہ حمایت پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اسلام آباد کے دارالحکومت میں ٹینس کی ترقی کے لیے خود کو وقف کرنے کا عہد کیا۔ اسلام آباد ٹینس ایسوسی ایشن اور پاکستان ٹینس فیڈریشن کی الحاق شدہ اکائیوں کے درمیان ہم آہنگی اور دوستانہ تعلقات کو فروغ دینے کے اپنے عزم پر زور دیا۔