وائس چانسلر کے آئی یو کا ٹونگجی یونیورسٹی شنگھائی چائنا کا دورہ

چائنا (وسیم بٹ) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی عالمی شہرت یافتہ ٹونگجی یونیورسٹی شنگھائی چائنا کے ساتھ سول انجینئرنگ، برج انجینئرنگ اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے شعبوں میں مشترکہ تحقیق، فیکلٹی اور طلباء کے تبادلے کے شعبوں میں کام کرے گا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق اس بات پر اتفاق وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ اور ڈائریکٹر انٹرنیشنل آفس پروفیسر چن ییلی کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ ملاقات میں ان کے ہمراہ سول انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ چائنا کی نمائندگی کرنے والی پروفیسر جیا چن بھی میں موجود تھے۔ملاقات میں کے آئی یوکے وائس چانسلر نے شرکاء کو جامعہ قراقرم میں قائم کردہ انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجیڈیپارٹمنٹ اوربی ایس سول انجینئرنگ پروگرام شروع کرنے کے منصوبے کے علاوہ بی ایس مائننگ انجینئرنگ، بی ایس سول انجینئرنگ ٹیکنالوجی اور بی ایس الیکٹریکل انجینئرنگ ٹیکنالوجی میں موجودہ پروگراموں کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ٹونگجی یونیورسٹی سول اور برج انجینئرنگ میں دنیا میں سرفہرست ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ خطے کے سول چیلنجز بشمول آفات اور اثرات سے بچنے والے انفراسٹرکچر، ٹنلنگ، میٹریل کے حوالے سے۔ اس تناظر میں ٹنگجی یونیورسٹی سے تعاون درکار ہے تاکہ ٹنگجی یونیورسٹی تجربات سے ان مسائل کو حل کیاجاسکے۔ملاقات کے دوران ڈائریکٹر انٹرنیشنل آفس چن ییلی نے کہاکہ ٹنگجی یونیورسٹی کا یورپ، شمالی امریکہ اور ایشیا کی مختلفجامعات کے ساتھ وسیعی پیمانے پر مشترکہ طور پر کام کررہے ہیں۔ اس تعاون کے تحت طلباء اور فیکلٹی کا تبادلہ کیا جاتا ہے۔ وائس چانسلر نے بتایا کہ کے آئی یو چائنا سٹڈی سینٹر اور کنفیوشس سیٹ کے تحت طلباء کو چینی زبان سکھانے اور چین کے لوگوں اور ثقافت سے جڑنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ اس تناظر میںفارسٹری اور ہاٹیکلچر کے طلباء کی پہلی کھیپ اگلے سال کنمنگ کے یونان ایگریکلچر ٹیکنالوجی کالج میں بھیجا جائے گی۔ اس کے بعد فیکلٹی اور اسٹاف کا تبادلہ پروگرام بھی شروع ہوگا۔ انہوںنے مزید بتایا کہ چینی سکالرز باقاعدگی سیکے آئی یو میں منعقد ہ مختلف کانفرنسوں میں شرکت کرتے ہیں۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے تعاون سے جامعہ قراقرم میں چائنا پاکستان جوائنٹ ریسرچ سینٹر کے حصے کے طور پر ڈیٹا سینٹر فار کلائمیٹ اینڈ کرائیوسفیئر قائم کیا جا رہا ہے۔ملاقات کے اختتام پر وائس چانسلر کو ٹنگجی یونیورسٹی کی جانب سے سووینئر پیش کیا گیا اوروائس چانسلرنے چائنہ پاکستان فرینڈ شپ پر اپنی کتاب پیش کی۔

جامعہ قراقرم میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا،ابتدائی طور پر ایک ہزار پودے لگائے جائیں گے۔
گلگت ( پ ر)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پرووسٹ آفس کے زیر اہتمام ینگ امپاورمنٹ کلب اور گرین یوتھ مومنٹ نے جامعہ میں شجر کاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق شجرکاری مہم میں یونیورسٹی کے سینئر ڈین ڈاکٹر خلیل احمد ڈائیریکٹر کوآرڈینیشن محمد عارف اور پرووسٹ ڈاکٹر قمر عباس ،چیف پروکٹر ڈاکٹر رضوان اخترسمیت طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔شجر کاری مہم کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے سینئر ڈین ڈاکٹر خلیل احمد نے کہا کہ شجرکاری مہم کا مقصد ہے زیادہ سے زیادہ درخت لگاکر ماحول کو سرسبز بنانا اور ماحولیاتی آلودگی پر کنٹرول کرنا ہے۔ اس اقدام سے جہاں ماحولیاتی آلودگی پر کنٹرول یقینی ہے وہی پر آئندہ نسلوں کے لیے بہترین مستقبل فراہم کرسکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے۔طلباء شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں اور پودوں کا خیال رکھا کریں اور ان کی نشونما کے لیے بھرپور کوششیں کریں۔بعد ازاں پرووسٹ ڈاکٹر قمر عباس اور ڈپٹی پرووسٹ سلیمہ سلطان کی سربراہی میں یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں بھی شجر کاری مہم کے تحت پودے لگائے گئے ۔شجرکاری مہم کے لیے ینگ امپاورمنٹ کلب نے جامعہ قراقرم کو ایک ہزار پودے عطیہ کئے ہیں۔اس سے قبل ینگ امپاورمنٹ کلب اور گرین یوتھ مومنٹ کے وفد نے سینئر ڈین ڈاکٹر خلیل احمد سے ملاقات کی ۔ملاقات میں شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

تازہ ترین

October 27, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ