اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)اسلام آباد کیپیٹل پولیس انسداد رابر ی اورڈکیتی یو نٹ پولیس نے چوری کی متعدد وارداتو ں میں مطلوب منظم گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا، گرفتارملزم کے قبضہ سے مسروقہ نقدی 25لا کھ روپے برآمد کرلی گئی، ملزم کیخلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آ فیسر ڈاکٹر اکبر ناصر خاں کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں اسلام آباد کیپیٹل پولیس انسداد رابر ی اورڈکیتی یو نٹ پولیس نے موثرکارروائی کرتے ہوئے تکنیکی اورانسانی ذرائع کی مدد سے چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گر وہ کے اہم رکن کو گرفتارکرلیا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے مسروقہ نقدی 25لا کھ روپے برآمدکر لی گئی،گرفتار ملزم کی شنا خت سید نعمت اللہ کے نام سے ہو ئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتارملزم نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشا ف کیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، آئی سی سی پی او نے کہا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے، کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور شہر ی کسی بھی مشکو ک چیز یا سرگر می کے با رے میں متعلقہ تھانہ، ایمرجنسی ہیلپ لا ئن “پکار- 15 “یا”آئی سی ٹی ایپ”15-پر فوری اطلا ع کریں۔