اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی کردی۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق شان مسعود کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ترقی دینے کا فیصلہ بورڈ پالیسی کے تحت کیا گیا۔
اعلامیے میں کہا گیا کہ بورڈ پالیسی کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل وہ کھلاڑی جو اے یا بی کیٹگری سے نیچے ہے، اگر وہ کپتان بنتا ہے تو اس کا کنٹریکٹ بی کیٹگری میں کردیا جائے گا۔
34 سالہ شان مسعود کو 15 نومبر کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا، انہیں ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ 25-2023 تک کپتانی سونپی گئی ہے۔
شان مسعود کی بطور کپتان پہلی اسائنمنٹ آسٹریلیا کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز ہے۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل کرکٹ بورڈ نے مینز کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا تھا۔
نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کھلاڑیوں کے معاوضوں میں 127 سے 202 فیصد تک اضافہ کیا گیا۔
سینٹرل کنٹریکٹ کی فہرست کو چار کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، اے کیٹیگری میں کے معاوضے میں 202 فیصد جب کہ کیٹیگری بی کرکٹرز کے معاوضوں میں 144 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: پاکستان بمقابلہ آسٹریلیاٹیسٹ سیریز،قومی ٹیم روانہ
اس کے علاوہ کیٹیگری سی کے معاوضوں میں 135 فیصد اور کیٹیگری ڈی کے معاوضے میں 127 فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔