کوٹہ (سٹاف رپورٹر)ترجمان این ایچ اے نے جاری بیان میں کہاہے کہ حالیہ بارشوں کے باعث ٹریفک کے لئے بند شاہراؤں کی بحالی کیلئے این ایچ اے بلوچستان متعلقہ اداروں کیساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ بند شاہراروں کو ممکنہ طور پر بہت جلد ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔
N-50 دہانہ سر سیکشن گزشتہ روز سے جاری مسلسل بارش اور بھاری لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے سڑک کے مختلف حصوں کو نقصان پہنچا ہےاور سڑک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے اعلیٰ حکام کےزیر نگرانی این ایچ اے کا عملہ اور مشینری سائٹ پر متحرک ہے، سڑک کے تباہ شدہ حصے کی مرمت کی جارہی ہے ۔ایک محتاط اندازے کے مطابق سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھولے جانے کے لئے تقریباً 72 گھنٹے درکار ہونگے۔
متعلقہ ضلع انتظامیہ کو ہر قسم کی ٹریفک کو قلعہ سیف اللہ، لورالائی، ڈی جی خان این 70 کے متبادل راستے کی طرف موڑنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ضلعی انتظامیہ ڈی آئی خان سے بھی تمام ٹریفک کو ڈی جی خان کی طرف موڑنے کی درخواست کی ہے ۔ ڈی آئی خان – N-50 کے مغل کوٹ سیکشن کی طرف ٹریفک کی روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔
متاثرہ علاقوں کی طرف سفر کرنے والوں کو مزید سفری معلومات اور مدد کے لیے این ایچ اے بلوچستان سے رابطہ کر سکتے ہیں ۔
عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ سفر کے دوران احتیاط کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں ۔ این ایچ اے اپنے وسائل میں اپنے روڈ نیٹ ورک کو ٹریفک کے لئے بحال رکھنے کے لئے ہر وقت کوشاں ہے۔