اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر ) ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر14 کوالیفائرز پاکستان نے اوزبکستان کو دو ایک سے شکست دےدی۔پاکستان نے کوار ٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیاڈبلز میں پاکستان کے طلحہ ابوبکر، جواد عمر 2-6, 7-5, 10-6 سے فاتح رہے۔سنگلز کے پہلےمہچ میں طلحہ بوبکر نے 6-2, 6-4 سے کامیابیحاصل کی۔۔سنگلز کے دوسرے میچ میں جواد عمرکو2-6، 6-7سےشکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان کوارٹر فائنل میں جاپان کے مدمقابل ہوگا۔ایشیااو شیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر14 کوالیفائرز ملیشیا کے شہر کوچنگ میں جاری ہیں۔ایشیا اوشیانا ورلڈ جونیئر ٹینس انڈر14 کوالیفائرز 30 مارچ تک جاری رہیں گے.