بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی میڈیکل طلباء کے ریکاگنیشن کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تعاون پر اتفاق

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)ورلڈ فیڈریشن فار میڈیکل ایجوکیشن (WFME) کے صدر ریکارڈو لیون بارکیز Ricardo León-Bórquez نے وفاقی سیکرٹری وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن (NHSR&C) افتخار علی شلوانی اور پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) کے صدرڈاکٹر رضوان تاج سے ملاقات کی ہے۔ میٹنگ جس میں کنسلٹنٹ پی ایم ڈی سی برائے بین الاقوامی رابطہ فرزند نے بھی شرکت کی میں طبی تعلیم کے معیار، غیر ملکی طبی اداروں سے تعلیم یافتہ پاکستانی طلباء کی رکگنیشن، اور بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی طبی طلباء کی فلاح و بہبود سے متعلق مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے دوران سیکرٹری افتخار علی شلوانی اور صدر پی ایم ڈی سی نے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن ، پی ایم ڈی سی اور پاکستان میں میڈیکل اداروں کے درمیان قریبی تعاون پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ملک کی طبی انسانی وسائل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے اس طرح کے تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔ پی ایم ڈی سی کے کام کی تعریف کرتے ہوئے سکریٹری نے کہا کہ پی ایم ڈی سی ایک خود مختار ادارہ ہے جو میڈیکل کے طلباء اور پریکٹیشنرز کے مشکلات کو دور کرنے کے لیے موثر طریقے سے کام کر رہا ہے۔

ملاقات میں غیر ملکی میڈیکل اداروں، خاص طور پر وہ جو کہ ایکریڈیٹیشن ایجنسیوں کے ذریعہ تسلیم شدہ نہیں، میں زیر تعلیم پاکستانی طلباء کی رکگنیشن کے مسائل بھی زیر بحث آئے۔ سیکرٹری افتخار علی شلوانی اور صدر پی ایم اینڈ ڈی سی نے ان طلباء کو پاکستان واپس آنے پر رکگنیشن حاصل کرنے میں درپیش مشکلات پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی میڈیکل طلباء کی فلاح و بہبود اور ان کی شناخت کو یقینی بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور انہیں درپیش چیلنجوں سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ڈبلیو ایف ایم ای کے صدر نے کہا کہ ان کی تنظیم کی میڈیکل سکولز کی ڈائرکٹری اداروں کی ریکگنیش سےقطع نظر کسی ملک میں اداروں کی کل تعداد کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تسلیم شدہ ایجنسیوں سے میڈیکل اداروں کی ایکریڈیٹیشن تفصیلات ڈائریکٹری میں شامل کرنے پر کام جاری ہے۔

افتخار علی شلوانی نے پاکستان کی ایکریڈیٹیشن ایجنسی کے تحت بیرون ملک میڈیکل اسکولوں کی رجسٹریشن کے لیے بیرونی ممالک کے ساتھ بات چیت کے لیے ایک طریقہ کار کے قیام کی تجویز پیش کی۔ انہوں نے تجویز کیا کہ ایسے غیر ملکی میڈیکل اداروں کے لیے ایک ٹائم لائن مقرر کی جائے جنہیں ایکریڈیٹیشن ایجنسیوں نے تسلیم نہیں کیا، جس کے بعد ان اداروں میں داخلہ لینے والے پاکستانی طلباء کو تسلیم نہیں کیا جائے گا۔

تینوں معززین نے پی ایم ڈی سی اور دیگر ممالک کی ایکریڈیٹیشن ایجنسیوں کے درمیان براہ راست بات چیت کی سہولت فراہم کرنے پر اتفاق کیا تاکہ ریکگنیش مسائل کے حل کو تیز کیا جا سکے اور بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی میڈیکل طلباء کے لیے مستقبل میں درپیش چیلنجز کو ختم کیا جا سکے۔

ملاقات میں بین الاقوامی ایکریڈیٹیشن ایجنسیوں پر مشتمل ایک فورم کے قیام کی تجویز پیش کی گئی۔ یہ فورم بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی میڈیکل طلباء کو درپیش ریکگنیش سے متعلق چیلنجوں سے نمٹنے اور حل کرنے کے لیے باقاعدگی سے اجلاس منعقد کرے گا۔

تازہ ترین

October 27, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ