اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) ترجمان اے این ایف نے جاری بیان میں کہاہےکہ تعلیمی اداروں میں منشیات کے پھیلاؤ اور انسداد منشیات کے اقدامات کے حوالے سے ہیڈکوارٹر اینٹی نارکوٹکس فورس راولپنڈی میں اجلاس کا انعقادمیں کیا گیا۔اجلاس کی صدارت سیکرٹری وزارت انسداد منشیات نے کی۔ اجلاس میں ہیڈکوارٹر اے این ایف، وزارت انسدادِ منشیات کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ہائر ایجوکیشن کمیشن وزارت تعلیم اور تعلیمی اداروں کے اعلیٰ سطحی حکام بھی موجود تھے۔ اجلاس میں ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کے وائس چانسلر بھی شریک تھے۔ اجلاس کا مقصد تعلیم اداروں میں منشیات کے پھیلاؤ اور انتظامیہ کا اس مسئلے سے نمٹنے کے لئے اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔
ایجنڈے پر اے این ایف اور ایچ ای سی کی جانب سے شرکاکو جامع بریفنگ فراہم کی گئی۔ قومی مسئلہ ہونے کی وجہ سے تعلیمی اداروں میں اجتماعی مہم کی ضرورت پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا اتفاق ہوا۔منشیات اور تمباکو کے استعمال سے متعلق منظور شدہ ایچ ای سی پالیسی 2021 کا نفاذ بھی زیر غور لایا گیا۔ ڈی جی اے این ایف نےمہم کے کامیاب انعقاد کیلئے تعلیمی اداروں کو ہر ممکن مدد اور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔سیکرٹری، وزارت انسدادِ منشیات کا اجتماعی اور پائیدار کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔