اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر) آل پاکستان رمضان کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کے مقابلے اسلام آباد میں جاری ہیں۔ وویمنز کیٹگری میں آرمی جبکہ مینز ڈیپارٹمنٹل مقابلوں میں واپڈا اور نیوی نے کامیابیاں حاصل کرلی ۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اوج ظہور کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ کے تعاون سے پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن ک سرپرستی میں پاکستان سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ ایونٹ کے پہلے روز خواتین کے مقابلوں میں آرمی نے اے کے واٸٹ کیخلاف شاندار کھیل کی بدولت 3-16پواٸنٹس سے کامیابی حاصل کی۔آرمی کی آمنہ محسن نے 6اورایمن ریاض نےچارپواٸنٹس سکور کٸے دوسرے میچ میں لاٸیکنز اے نےفرحانہ ناز کے پانچ اور فریحہ مشتاق کے تین پواٸنٹس کی بدولت لائیکنز جونیئرز کیخلاف 2-11 پواٸنٹس سے کامیابی حاصل کی جبکہ تیسرے میچ میں لاٸیکنز بی نے اے کے پرپل کو 2-6پوائنٹس شکست دی۔مینز ڈیپارٹمنٹل مقابلوں میں واپڈا گرین کی آرمی بلیو کیخلاف 11-21پوائنٹس سے کامیابی کی ۔ واپڈا کے زین الحسن نے گیارہ، زاہد عارف نے پانچ پوائنٹ سکور کٸے۔