اسلام آباد(ویب ڈیسک )ججز خط تحقیقاتی کمیشن کے سربراہ جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے کہاکہ ججز خط تحقیقاتی کمیشن کا سربراہ بنا میرے لئے ایک چیلنج ہے،میں سپریم کورٹ اور پارلیمان کا مجھ پر اعتماد کرنے پر ممنون ہوں،ہفتہ کواپنے بیان میں جسٹس (ر) تصدق جیلانی نے کہاکہ میں خود سپریم کورٹ کا چیف جسٹس رہا ہوں، میرے لئے کمیشن کا سربراہ بننا باعث اعزاز ہے،ابھی تو کمیشن کے قیام کا اعلان ہوا ہے،ابھی تک کمیشن کے ٹی او آرز نہیں دیکھے،کمیشن کے ٹی او آرز دیکھنے کے بعد انکوائری شروع ہوگی۔
ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ یہ اوپن جوڈیشل پروسیڈنگ نہیں ہے، یہ اوپن ہوگی یا نہیں میں ابھی اس پر کچھ نہیں کہوں گا کیونکہ یہ ایک حساس معاملہ ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہم اسلام آباد میں ہی کمیشن کی کارروائی کو مکمل کریں گے۔