اسلام آباد(محمد حسین ) 100 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بنانے گئے.
عرفان محسود 8 سال کے کم عرصے میں 100 گینیز ورلڈ ریکارڈز بنانے والے پہلے پاکستانی بن گئے۔عرفان محسود نے اٹلی کے مارسیلو فیری کا گینیز ورلڈ ریکارڈ توڑ کر گینیز ورلڈ ریکارڈز کی سینچری مکمل کرلی۔۔۔اٹلی کے مارسیلو نے پاوں کے انگلی سے 56 کلو وزن اٹھا کر عالمی ریکارڈ بنایا تھ۔جس کو عرفان محسود نے 63 کلو وزن اٹھا کر توڑ دیا۔۔عرفان محسود پش اپس کیٹیگری میں ورلڈ لیول پے سب زیادہ 46 ریکارڈز بنا چکا ہے۔۔عرفان محسود نے 100 پاونڈ وزن کے ساتھ 31 ریکارڈز بنائے ہیں۔۔عرفان محسود اب تک 100 پاونڈ، 80 پاونڈ، 60 پاونڈ اور 40 پاونڈ وزن کے ساتھ سب سے زائد ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کر چکا ہے۔عرفان محسود مارشل پش اپس، سکواٹس، جمپنگ جیکس، سٹیپ اپس، نی سٹرائکس، ایلبو سٹرائکس، سائد جمپس، ہائی جمپس، سٹار چمپس وغیرہ کے ریکارڈز بنائے ہیں۔۔عرفان محسود اب تک 16 ممالک کے ورلڈ ریکارڈز توڑ چکا ہیں۔جن میں امریکہ، برطانیہ، انڈیا، چائنا، ناروے، جرمنی، فرانس، فن لینڈ، فلپائن، سپین، اٹلی، لبنان، مصر، عراق، پاکستان، شام شامل ہیں۔عرفان محسود کے 16 شاگرد بھی گینیز ورلڈ ریکارڈز بنا چکے ہیں۔۔عرفان محسود 2023 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارگردگی حاصل کر چکے ہیں