اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایسٹر کے موقع پر مسیحی برادری کو مبارکباددیتے ہوئے کہاکہ ایسٹر کا تہوار امید، محبت اور خوشحالی کا پیغام لاتا ہے،مسیحی برادری پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہےہمارے مسیحی بھائیوں اور بہنوں نے پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے، آج ہم پاکستان کی ترقی میں اقلیتوں کے کردار کو سراہتے ہیں،آئین پاکستان تمام اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت دیتا ہے ، اقلیتوں کو مذہبی آزادی سمیت تمام بنیادی سیاسی، سماجی اور معاشی حقوق حاصل ہیں،پاکستان اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور اُن کی خوشحالی کیلئے اقدامات لینے کیلئے پرعزم ہے ، ملک کی ترقی و خوشحالی کے لئے اقلیتوں سمیت پوری قوم کو مل کر کام کرنا ہو گا۔