ممبئی: 350 لاکھ روپے کی بالز کرنے والے مچل اسٹارک آئی پی ایل میں تاحال وکٹ سے محروم ہیں۔
آئی پی ایل کے مہنگے ترین پلیئر مچل اسٹارک تاحال اپنی قیمت سے انصاف نہیں کرپائے، ان کی خدمات کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ریکارڈ 24 کروڑ 75 لاکھ روپے میں حاصل کی تھیں، اس طرح ایونٹ میں ایک گیند 7.3 لاکھ روپے میں پڑتی ہے، وہ اب تک 350 لاکھ روپے کی بالز کرچکے مگر ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کرپائے۔
سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف کولکتہ کے پہلے میچ میں اسٹارک نے 53 رنز دے اور پھر رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف میچ میں انھیں47 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی۔
اسٹارک کی صلاحیتوں پر کسی کو کوئی شک نہیں مگر فی الحال وہ آئی پی ایل میں جدوجہد کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔