وزیراعظم نے وزارتوں کو آئی ایم ایف اہداف پورے کرنے کا ٹاسک دیا ہے: وزیر اطلاعات

لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارتوں کو آئی ایم ایف کے اہداف پورے کرنے کا ٹاسک دیا ہے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھا کل وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، ہر وزارت کو قلیل المدت، وسط مدت اور طویل المدت اہداف دیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا وزیراعظم نے وزارتوں کو اہداف کے مطابق ٹاسک دیے ہیں، ہر وزارت کو حقیقت پر مبنی اہداف دیے گئے ہیں، ٹیکنالوجی کے ذریعے وزارتوں کی کارکرگی کو جانچاجائے گا اور کابینہ اجلاس میں وزارتوں سے جواب طلبی کی جائے گی۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا وزیراعظم نے وزارتوں کو آئی ایم ایف اہداف پورے کرنے کا ہدف دیا ہے، وزارت خزانہ کو مہنگائی میں کمی لانے، قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ اور ایف بی آر کی ڈیجیٹلائز کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا وزارت داخلہ کو غیر قانونی اسلحے کے خلاف کریک ڈاؤن کا ہدف دیا ہے جبکہ وزارت تجارت کو تجارتی خسارے کو کم کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا ہے، اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے بھی ٹارگٹ دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان میں غیر قانونی غیر ملکی شہریوں کے حوالے سے بھی اہداف مقرر کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا خود احتسابی کا بھی نظام وضع کیا گیا ہے، اہداف کی نگرانی کیلئے جدید نظام وضع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور وزارتوں کو پہلی بار اہداف سے تحریری طور پرآگاہ کیا گیا ہے۔

وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزارت نجکاری کو پی آئی اے کی نجکاری کا ہدف دیا گیا ہے، پی آئی اے سے متعلق مذاکرات کامیابی سے منطقی انجام تک پہنچ چکے ہیں، پی آئی اے کی نجکاری ہو گی تو حکومت کو اس مد میں ریونیو آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کی کوششوں کی وجہ سے روپیہ مستحکم اور اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آئی ہے، کوشش کریں گے کہ ایکس، فیس بک اور انسٹاگرام کے دفاترپاکستان میں کھولے جائیں۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا دنیا میں ہمارے آئی ٹی ماہرین کی مانگ ہے، پے پال جیسی سہولیات کو فعال کرنا اور ملک میں جدید ڈیجیٹل نظام لانا اہم اہداف ہیں۔

تازہ ترین

October 27, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ