اسلام آباد: پاکستان امریکاکےساتھ عالمی امن و سلامتی کاخواہاں ہے،وزیراعظم شہبازشریف نےامریکی صدرجوبائیڈن کےجواب میں خط لکھ دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاکہ پاکستان امریکا کےساتھ تعلقات کو کلیدی اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک توانائی، موسمیاتی تبدیلی، زراعت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں اہم اقدامات پر مل کر کام کررہے ہیں۔
وزیراعظم نےمزیدکہاکہ دونوں ممالک کے مابین توانائی کے شعبے اور گرین الائینس اقدام میں تعاون خوش آئند ہے، پاکستان امریکاکے ساتھ عالمی امن و سلامتی اور خطے کی ترقی و خوشحالی کے مشترکہ ہدف کے حصول کیلئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔