اسلام آباد()اے این ایف کی تعلیمی اداروں میں منشیات کی ترسیل کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ،اسلاآباد اور راولپنڈی میں کریک ڈائون کے دوران کھنہ پل پر 2.4 کلو گرام چرس قبضے میں لے لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق اے این ایف کی تعلیمی اداروں میں منشیات کی ترسیل کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ،اسلاآباد اور راولپنڈی میں کریک ڈائون کے دوران کھنہ پل پر 2.4 کلو گرام چرس قبضے میں لے لی گئی۔
ملزم مقامی یونیورسٹی میں بی ایس کمپیوٹر سائنس کا طالبعلم ہے۔ لہتراڑ روڈ پر واقع وحید آباد کالونی کے قریب ملزم منشیات سمیت گرفتارکیاگیا۔
ملزم نے دوران تفتیش مختلف ہاسٹلوں میں منشیات سپلائی کا اعتراف کیا۔
اے این ایف ترجمان نے کہاکہ تعلیمی اداروں میں منشیات کا استعمال اور خرید و فروخت تعلیمی حصول کے لئے رکاوٹ ہیں۔ ہمارے نوجوانوں کے مستقبل اور معاشرے کی تشکیل کے لئے خطرہ بھی ہیں۔ طلبا کا منشیات فروشی میں ملوث ہونا افسوس ناک ہے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف جنگ میں اے این ایف، انتھک کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔
انہوں نے کہاکہ منشیات جیسی لعنت کو پھیلنے سے روکنا والدین اور اساتذہ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ۔ تعلیمی اداروں کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لیے، انتظامیہ کا طلبہ اور رہائشی ہاسٹلز کی کڑی نگرانی رکھنا ضروری ہے ۔