اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں 10 افراد کو شمالی غزہ سے گرفتار کر لیا گیا۔
غزہ پولیس کے مطابق گرفتار افراد فلسطینی اتھارٹی کی جنرل انٹیلیجنس سروس کے افسر اور اہلکار ہیں۔
غزہ پولیس نے بتایا ہے کہ مذکورہ اسرائیلی جاسوسوں کو 30 مارچ کو شمالی غزہ سے گرفتار کیا گیا۔
غزہ پولیس نے مزید بتایا ہے کہ ان گرفتار افراد کا مقصد مجاہدین کی صفوں میں انتشار اور غزہ میں افراتفری پیدا کرنا تھا۔
غزہ پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ غزہ میں دشمن کی مدد کرنے والوں کے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے۔