اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نیب اسلام آباد نے وفاقی دارلحکومت کے پوش سیکٹر میں قبضہ گروپ سے اربوں روپے کی 150کنال زمین واگزارکروالی، بتایاگیا ہے کہ قبضہ مافیا نے اسلام آباد کے پوش سیکٹر ای الیون میں ناردرن اسٹریپ پر عرصہ دراز سے زمین پر قبضہ کر رکھا تھا جس کی مالیت اربوں روپے بتائی جاتی ہے ،گزشتہ روز نیب اسلام آباد کے افسران کی نگرانی میں لینڈ مافیا کیخلاف بھرپور کاررروائی کی گئی اور 20سال کے بعد 150 کنال کا قبضہ واگزارکروالیا۔