گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر) گورنمنٹ پرائمری سکول شریف پورہ گوجرانوالہ میں سالانہ نتائج کا اعلان اور تقسیم یونیفارم کے پروگرام کا انعقاد، آل پاکستان تنظیم مغلیہ رجسٹرڈ کے صدر و سربراہ مغل مجلس شوری پاکستان حاجی عبدالرئوف مغل، سیئنر نائب صدر چیئرمین مقصود احمد، نائب صدر حاجی محمد شبیر مغل، میاں خالد سیف اللہ، محمد نوید کھوکھر کو مہمان خصوصی مدعو کیا گیا۔ اے ای او سٹی گوجرانوالہ تنویر احمد کی خصوصی آمد، پروگرام کے آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا گیا، نعت شریف خوبصورت آواز میں پڑھی گئی۔ سینئر ٹیچر طارق محمود اعوان نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض ادا کئے۔ ہیڈ ٹیچر محمد اقبال نے سالانہ کارکردگی رپورٹ دی۔ سکول مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین محمد ندیم کھوکھر نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے والدین اور بچوں کو وقت کے پابندی اور ڈسپلن کو ملحوظ خاطر رکھنے کا کہا، اس موقع پر حاجی شبیر مغل، چیئرمین حاجی مقصود مغل، میاں خالد سیف اللہ نے طلبہ کیلئے یونیفارم دینے کا اعلان کیا۔