اسلام آباد(ویب ڈیسک)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے تقرر کا مرحلہ مکمل ہو گیا،سپیکر ایاز صادق نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کردیا،عمر ایوب قومی اسمبلی میں آزادارکان کے اپوزیشن لیڈر ہونگے۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد رکن قومی اسمبلی عمر ایوب نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے ملاقات کی،سپیکر ایاز صادق نے عمر ایوب کی درخواست کی تصدیق کردی،سپیکر ایاز صادق نے عمرایوب کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کردیا۔
عمرایوب کا کہناتھا کہ بانی پی ٹی آئی اور قیادت کا مشکور ہوں،سپیکر قومی اسمبلی نے مجھے اپوزیشن لیڈر مقرر کردیا۔