موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات کے تناظر میں گلاف ٹو پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے،وائس چانسلر کے آئی یو

گلگت(وسیم بٹ) وائس چانسلر کے آئی یو پروفیسر ڈاکٹر عطااللہ شاہ نے موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات کے تناظر میں یونائیڈ ڈ نیشنل ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کے گلاف ٹو پراجیکٹ کو انتہائی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہاکہ یو این ڈی پی جامعہ قراقرم کا ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہے جس نے ہروقت یونیورسٹی اور خطے کی فلاح وبہبود کے لئے بھرپور معاونت فراہم کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے کے آئی یو اور گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت نئے سال کے لئے پلان شدہ منصوبوں کے بارے میں منعقد اجلاس کی صدار ت کرتے ہوئے کہا۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو مطابق اجلاس میں یو این ڈی پی کی جانب سے صوبائی کوارڈنیٹر عبدالباسط، کمیونیکیشن کوارڈنیٹر و فوکل پرسن برائے کے آئی یو صفدر علی صفدر اور ٹریننگ کوارڈینیٹر ساجدہ رضوان جبکہ کے آئی یو کی جانب سے ڈاکٹر محمد اسماعیل،ڈاکٹرمنظورعلی، ڈاکٹر کرامت، ڈاکٹر آفتاب، ڈاکٹر اسد اللہ، ڈاکٹرظفر خان، ڈاکٹر سجاد اور پروفیسر محمد الیاس نے شرکت کی۔ اجلاس میں یو این ڈی پی گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت رواں سال کے لئے چھ کروڑ سے زائد مالیت کے مختلف منصوبوں جن میں گلیشئرز گرافٹنگ، آئس سٹوپا، ایچ وی آر اے سمیت دیگر ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کے منصوبوں پر تفصیلی غور وخوص کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان کے جغرافیائی حساسیت و موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات کے تناظر میں یو این ڈی پی کا گلاف ٹو پراجیکٹ انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کے تحت جاری منصوبوں سے نہ صرف آفات کے خطرات سے دوچار علاقوں کے عوام بلکہ مجموعی طور پر پورے خطے کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے میں بھرپور مدد ملے گی۔ انہوں نے یو نیورسٹی کی ٹیم کو ہدایت کی کہ گلاف ٹو پراجیکٹ کے تحت نئے سال کے لئے پلان شدہ منصوبوں پر جامع اور موثر طریقے سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچایا جاسکیں۔

وائس چانسلر کے زیر صدارت شعبہ جاتی سربراہان کی اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد، سمسٹر بہار 3اپریل 2024سے شروع کرنے کا فیصلہ
وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ کے زیر صدارت شعبہ جاتی سربراہان کی اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوئی ۔ اجلاس میںنیو سمسٹر شروع کرنے، یونیورسٹی میں کوالٹی ایشورینس سمیت دیگرامور پرسیر حاصل گفتگو کی گئی ۔اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ 3اپریل 2024سے سمسٹر بہار شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیااور اس حوالے سے تمام طلبہ وطالبات کو اپنی حاضری کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔اجلاس میں وائس چانسلر نے یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات میں کوالٹی ایشورینس کو مزید بہتر بنانے کی تاکید کیااور شعبہ جاتی سربراہان کوکوالٹی ایشورینس کو مزید بہتربنانے کے حوالے سے زمہ داریاں بھی سونپی ۔اس سے قبل وائس چانسلر سے یونیورسٹی سینٹ کے نومنتخب سینٹرز ڈاکٹر سجاد علی ، ڈاکٹر افتخار علی اور ڈاکٹر عفت ستارہ نے ملاقات کی ۔ملاقات میں یونیورسٹی کی تعمیروترقی ،تعلیمی تحقیقی امور کے حوالے سے بات چیت کیا گیااور نومنتخب سینٹرز نے جامعہ کی ترقی کے لیے اپنے سطح پر ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

تازہ ترین

October 27, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ