محمد عامر نے ریورس سوئنگ سیکھنے میں مدد دی، جواد اللہ

دبئی:متحدہ عرب امارات کی قومی ٹیم کے ابھرتے اسٹار محمد جواد اللہ کو حال ہی میں اختتام پذیر ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 2 میں عالمی کے عظیم کھلاڑیوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ وہ خاص طور پر پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کے ساتھ گزارے گئے وقت کو بہت پسند کرتے ہیں انہوں نے عامر کو اپنا “رہنما” قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں ریورس سوئنگ پر کام کررہا ہوں اور محمد عامر نے اس ضمن میں مجھے بہت رہنمائی کی میں خوش قسمت تھا کہ مجھے ان کی مہارت سے سیکھنے کا موقع ملا۔ تاہم اس کے لئے ابھی بہت محنت کی ضرورت ہے وہ ہرسیشن میں بہتر ہورہے ہیں ۔ متحدہ عرب امارات میں فاسٹ باؤلرز کبھی کبھار درمیانی اور ڈیتھ اوورز میں جدوجہد کرتے ہیں اس لیے میری رائے میں ریورس سوئنگ ہمارے لیے بہت اچھا آپشن ہے۔محمد جواد اللہ نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے پرجوش سیزن 2 کے دوران شارجہ واریئرز کے بولنگ لائن اپ میں ایک ابھرتے کھلاڑی کے طور اپنی پوزیشن کو مستحکم کیا ہے۔ ٹورنامنٹ کا اختتام ہفتہ 17 فروری کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں ہوا تھا۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر محمد جواد اللہ نے سیزن کا اختتام صرف 8 میچوں میں 10 وکٹوں کے ساتھ کیا اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کی شاندار کارکردگی نے انہیں مسلسل دوسرے سیزن میں “بہترین یو اے ای پلیئر” اعزاز کا مضبوط امیدوار بنادیا۔ محمد جواد اللہ نے ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کے خلاف دلچسپ میچ میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 3 وکٹیں حاصل کرکے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔

تازہ ترین

September 20, 2024

سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کی بیرون ملک پاکستانی قیدیوں کے اہل خانہ کے لیے سہولت ڈیسک کے قیام کی  تجویز

September 20, 2024

اسلام آباد ٹریفک پولیس کےآگاہی ونگ کی جانب سے طالبات کی کیلئے اسلام آباد ماڈل کالج فار گرلز G-8 میںایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد

September 20, 2024

‏ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت کرائم کے حوالے سے سواں زون کے افسران سے اہم اجلاس۔

September 20, 2024

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن سے سابق صدر و رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر عارف علوی نے منصورہ میں ملاقات کی

September 20, 2024

میاں محمد اسلم کا ملک گیر ممبر سازی مہم کے سلسلے میں اسلام آباد کی یونین کونسل آئی ٹین کے دورہ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ

August 6, 2024

ٹریفک کا نظام

June 26, 2024

شادی کا فیصلہ کامیاب، ازدواجی زندگی اور مرد کا کردار

June 21, 2024

گورنر سندھ نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی