کوئٹہ (عامر رفیق بٹ )کوئٹہ میں یوم تاسیس کے جلسے میں شرکت کے بعد نوشہروفیروز کے جیالوں کی گاڑی حادثے کا شکارہوگئی ۔حادثے میں 5 جیالے جانبحق ہوگئے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حادثے میں پی پی پی تعلقہ نوشہروفیروز کے صدر سمیت 5 جیالوں کے جانبحق ہونے پر اظہارِ رنج و غم کیاہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تعلقہ صدر خلیفہ شکیل میمن، میر نادر چانڈیو، رضوان سومرو، گہنو ٹگڑ اور مظفر بھٹو جیسے جیالوں کے انتقال کی خبر باعثِ صدمہ ہے۔خلیفہ شکیل میمن اور جانبحق ہونے والے دیگر جیالے پارٹی کا سرمایہ تھے، پارٹی کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گے۔مجھ سمیت پوری پارٹی سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، اللہ تعالیٰ انہیں صبر جمیل عطا فرمائے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خلیفہ شکیل میمن اور میر نادر چانڈیو جانبحق ہونے والے پانچوں جیالوں کے لیے جنت الفردوس کی دعا ۔
مزید پڑھیں: بلوچستان کے عوام نے پیغام دیا ہے کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں: بلاول بھٹو
کوئٹہ میں جلسے میں شرکت کے بعد خلیفہ شکیل میمن اپنے ساتھیوں سمیت واپس نوشہرو فیروز آرہے تھے تو شکارپور کے قریب ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔