اسلام آباد(نیوز ڈیسک)5 وفاقی وزرا کو اضافی قلمدان تفویض کر دئیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن نے 5 وفاقی وزرا کو اضافی قلمدان دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کو مواصلات کا اضافی قلمدان دے دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق چوہدری سالک حسین کو مذہبی امور اور وزیرصنعت و پیدوار رانا تنویر کو نیشنل فوڈ سکیورٹی کا اضافی قلمدان تفویض کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو بین صوبائی رابطہ اور وزیر پیٹرولیم مصدق ملک کو آبی وسائل کا اضافی قلمدان سونپ دیا گیا ہے۔