اسلام آباد (عامر رفیق بٹ)سیکریٹری جنرل پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز سید نیئرحسین بخاری نے عام انتخابات میں ٹکٹ کے خواہشمند امیدواروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے نئی حلقہ بندیوں کے بعد پارٹی ٹکٹ کیلئے ایسے خواہشمند امیدوار جنہوں نے پہلے ہی درخواستیں ارسال کر رکھی ہیں بغیر کسی بنک ڈرافٹ کے نئے انتخابی حلقے کے مطابق درخواستیں 4 دسمبر تک ارسال کریں اور جو پارٹی ٹکٹ کے لیے نئی درخواستیں دینے کے خواہشمند ہیں وہ اپنی درخواستیں صدر پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام درخواست کے ساتھ قومی اسمبلی کے ٹکٹ کے ساتھ 40 ھزار روپے اور صوبائی اسمبلی کے لیئے 30 ھزار روپے کا بنک ڈرافٹ بنام پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز منسلک کرکے 4 دسمبر تک بلاول ہاؤس کراچی یا ھاوس نمبر ایک اسٹریٹ نمبر 85 ایمبیسی روڈ اسلام آباد کے پتے پر ارسال کریں ‘۔
مزید پڑھیں: پاکستان پیپلز پارٹی کراچی سے کشمیر تک بسنے والے عوام کی مقبول ترین جماعت ہے: راجہ پرویز اشرف