عازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ 15 اپریل سے شروع ہو گا: چیف ماسٹر ٹرینر احمد ندیم خان

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)عازمینِ حج کی تربیت کا دوسرا مرحلہ 15 اپریل سے شروع ہو گا۔ ملک بھر میں 122 مقامات پر وزارت مذہبی امور کے 40 ریسورس پرسن اور حاجی کیمپوں کے خطباء کے ذریعے تربیت کا دوسرا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔ یہ بات چیف ماسٹر ٹرینر احمد ندیم خان نے وزارت کے حج ماسٹر ٹرینرز کی تربیت کے اختتامی سیشن سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزارت کے تجربہ کار افسران پر مشتمل حج نصاب کمیٹی نے کئی دنوں کی شبانہ روز محنت کےبعد حج تربیتی نصاب کو حتمی شکل دی گئی ہے۔ کمیٹی نے متعلقہ حاجی کیمپوں کے ساتھ طویل مشاورت کے بعد حجاج کی تربیت کے دوسرے مرحلے کے لئے تربیتی شیڈول اور تربیتی مقامات کو حتمی شکل دی ۔ دوسرے مرحلے میں مضافاتی علاقوں سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کو بڑے تربیتی مقامات پر اکٹھا کیا جائے گا تاکہ وقت اور وسائل کی بچت کے ساتھ ساتھ پروازیں شروع ہونے سے پہلے تربیتی مرحلے کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ چیف ماسٹر ٹرینر کا کہنا تھا کہ وزارت کا مشن ہے کہ ہر عازم حج مناسکِ حج اور انتظامی امور سے پوری طرح باخبر ہو اور نظم و ضبط اور یکسوئی کے ساتھ اپنی عبادت کو انجام دے۔ تربیت کا ایک مقصد عازمینِ حج کو وزارتِ مذہبی امور کے انتظامات اور سرکاری حج سکیم کی سہولیات سے بھی آگاہ کرنا ہےتاکہ ضرورت پڑنے پر اپنے یا ساتھی حجاج کیلئے رہنمائی اور مدد لی جا سکے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ نئے اقدامات اور مناسک حج سے متعلق 122 مقامات پر 40 حج ٹرینرز تربیت فراہم کریں گے۔ حاجی کیمپوں میں تمام عازمینِ حج کی لازمی ویکسین کا عمل حج پروازوں سے دس دن قبل شروع کیا جائے گا اور وزارت کے ہدایات کے مطابق مرحلہ وار تمام عازمینِ حج کو سوٹ کیس، ہیڈ کیری بیگ، جوتوں کیلئے تھیلا ، احرام بیلٹ اور خواتین کے لئے سبز رنگ کے پاکستانی پرچم والے سکارف مہیا کیے جائیں گے۔ فلائٹ شیڈول عید الفطر کے بعد جاری کیا جائے گا۔ حج پروازیں 9 مئی تا 9 جون چلائی جائیں گی۔ تمام عازمینِ حج کیلئے سمارٹ فون لے جانا لازم ہو گا تاکہ سفرِ حج کے دوران مفید موبائل ایپس کا استعمال کر سکیں۔

تازہ ترین

October 27, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ