کورکمانڈر ہاؤس میں پی ٹی آئی اجلاس میں کیا ہوا تھا ؟ بیرسٹرسیف نے بتادیا

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کورکمانڈر ہیڈکوارٹرز پشاور میں کابینہ کا باضابطہ اجلاس نہیں ہوا بلکہ افطار کا اہتمام کیا گیا تھا۔

تفصیلات کےمطابق بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ کورکمانڈر ہیڈکوارٹرز میں افطار کا اہتمام کیا گیا تھا جہاں عسکری حکام کے ساتھ وزیر اعلیٰ کے پی اور کابینہ کی میٹنگ ہوئی اور حکام نے انہیں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ کورکمانڈر ہیڈکوارٹرز میں کابینہ کا باضابطہ اجلاس نہیں ہوا بلکہ الیون کور میں افطار کی دعوت روایات کے مطابق قبول کی۔ان کا کہنا تھاکہ الیون کور میں سکیورٹی معاملات سے متعلق بریفنگ روم مختص ہے، سکیورٹی صورتحال پر فوج سے فعال رابطوں اور تعاون پر یقین رکھتے ہیں، سکیورٹی بریفنگ کے بعد سوال وجوابات کا سیشن بھی ہوا۔

بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے سیشن سے خطاب بھی کیا اور سکیورٹی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر بات کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی فوج کے ساتھ نہیں بیٹھیں گے تو کیا بھارتی فوج کے ساتھ بیٹھیں گے؟ چند لوگ افواہیں پھیلا کر اپنی سیاست دوبارہ زندہ کرنے کی ناکام کوششیں کررہے ہیں۔

خیال رہے کہ خبریں زیرگردش تھیں کہ کورکمانڈر ہاؤس پشاور میں خیبرپختونخوا کی کابینہ کا اجلاس ہوا ہے اور صوبائی حکومت نے صوبے کے معاملات پر عسکری قیادت کو بریفنگ دی تھی۔

عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ تحریک انصاف کور کمانڈر ہاؤس میں کابینہ اجلاس پر فوری وضاحت دے کیونکہ تاریخ میں کبھی ایسے نہیں ہوا کہ کابینہ کا اجلاس کسی کور کمانڈر ہاؤس میں ہوا ہو۔

تازہ ترین

January 22, 2025

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کی زیر صدارت نیشنل سیڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کے بورڈ آف گورنرز کا پہلا اجلاس

January 22, 2025

سلور سٹی سوسائٹی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہے ، سوسائٹی ممبران

January 22, 2025

انتخاب کے حوالے سے ہماری تیاریاں بالکل مکمل ہیں، رہنماء جے یو آئی

January 22, 2025

موسمیاتی تبدیلی کی معاون رومینہ خورشید کا خوردنی تیل کی صنعت کو ماحولیاتی پائیداری اپنانے پر زور

January 22, 2025

تمباکو کا استعمال آنے والی نسلوں کے لئے پیچیدہ مسائل کا باعث بن سکتا ہے، بیرسٹر محمد علی سیف

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

January 18, 2025

گزرا سال اور پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال

December 27, 2024

وحشت کے عہد میں،مزاحمت کی علامت

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی