اسلامآباد: پاکستانی وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے امریکی ہم منصب نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا ٹیلی فون کال موصول ہوا،دونوں اطراف سے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ تجارت اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو بڑھانے پر بات چیت ہوئی
موسمیاتی تبدیلی، زراعت اور سیکورٹی سمیت دوطرفہ امور کی ایک وسیع رینج زیر بحث آئی ، علاقائی اہمیت کے مختلف امور جیسے کہ غزہ کی صورتحال، افغانستان میں ہونے والی پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں وزارا نے دو طرفہ تعلقات میں موجودہ مثبت رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔