پاکستان سے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں،ایران

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں ایران کے سفیرنے وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اینڈ فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر سے ملاقات کی ہے۔

ترجمان وزارت فوڈ سیکیورٹی نے جاری ایک بیان میں کہاکہ ملاقات میں دو طرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا اور ایران کی پاکستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا بھی اعادہ کیاگیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اینڈ فوڈ سیکیورٹی رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان اور ایران دونوں برادر اور پڑوسی ملک ہیں۔

رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان کا باسمتی چاول دنیا بھر میں مشہور ہے۔

رانا تنویر نے کہا ایران اور پاکستان ایک مضبوط رشتے سے جڑے ہوے ہیں ، دونوں ممالک صنعتی تعاون پر کام کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی ہدایت پر صنعت اور زرعی ترقی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔

رانا تنویرنے کہاکہ زراعت اور صنعت کی ترقی سے معیشیت میں مزیز بہتری آیے گی معیشت کی بحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔

ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے کہا ایران کی اعلی قیادت پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں قریبی تعاون بڑھانے کی حامی ہے۔

سفیر نے مزید کہا کہ پاکستان سے گوشت ،چاول، زرعی پیداوار بالخصوص کنو کی درآمد چاہتے ہیں کیونکہ ایرانی عوام پاکستان کے کنو کو بہت پسند کرتی ہے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ ایرانی صدر کا متوقع آئندہ دور پاکستان میں دونوں ممالک کے درمیان لائیو سٹاک سمیت متعددشعبوں میں مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے جائینگے۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک فرٹیلائزر انڈسٹری میں تعاون کر سکتے ہیں۔

ایرانی سفیر نے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او)کے آئندہ اجلاس میں شرکت کے لئے ایرانی وزیر صنعت کی جانب سے وفاقی وزیر کو دورہ تہران کی دعوت بھی دی۔

رانا تنویرنے دعوت قبول کرتے ہوئے پیش کش کا خیر مقدم کیا ہے ۔

تازہ ترین

October 27, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ