وزیراعلیٰ مریم نوازنےاہم منصوبوں کی منظوری دیدی

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کےحوالےسے اہم منصوبوں کی منظوری دیدی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایل ڈی اے پراجیکٹس کا جائزہ اجلاس ہوا ۔لاہور کی سسٹین ایبل سمارٹ سٹی میں تبدیلی کے پروگرام کا جائزہ،6 ارب روپے کی لاگت سے روڈ سٹرکچر میں بہتری سمیت دیگر پراجیکٹ کی اصولی منظوری دیدی۔ایل ڈی اے کی ری سٹرکچرنگ کے پلان کا بھی جائزہ لیا گیا۔ٹریٹیجک پالیسی یونٹ کو فنکشنل کیا جائے گا۔

اجلاس میں ایل ڈی اے یونیفارمڈ فورس بنانے کا اصولی فیصلہ، ایل ڈی اے پولیس سٹیشن بنانے کی تجویز پر غور کیاگیا

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے کچی آبادیوں کو ایل ڈی اے ڈویلپمنٹ پلان میں ترجیحاً شامل کرنے کی ہدایت کردی ۔ایل ڈی اے رولز میں ترمیم ، ون ونڈوز ٹرانسفر ،ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کا نظام لانے کا اصولی فیصلہ کیاگیا۔ایک سال میں مکمل طور پر پیپر لیس سسٹم لایا جائے گا۔ڈرون کیمرے کے ذریعے تجاوزات کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔شہریوں کی سہولت کیلئے ایل ڈی اے ویب سائٹ پر چھوٹے گھروں کےسٹینڈرڈ نقشے فراہم کرے گا۔ماڈل تعمیراتی نقشے ایل ڈی اے سے منظور شدہ ہونے سے شہریوں کے وقت کی بچت ہوگی۔

مریم نواز کاکہنا تھاکہ سب سے زیادہ کرپشن کی شکایات ایل ڈی اے کی آتی ہیں۔ ایل ڈی اے سٹاف کی مانیٹرنگ کا میکانزم وضع کرنے کی ہدایت کردی ۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ایل ڈی اے ایونیو ون میں پائلٹ ڈویلپمنٹ پروجیکٹ کی اصولی منظوری دیدی۔ واک ویز، مخصوص بائیک سائیکل لین، پارکس کی بحالی، ریڑھی اور سٹال کےلئے وینڈنگ ایریا مختص ہوگی۔ بارش کا پانی زیر زمین منتقل کرنے کا نظام اور سولر سٹریٹ لائیٹس لگائی جائیں گی۔

مریم نواز کاکہنا تھاکہ ریڑھی بانوں کیلئے ونڈنگ پوائینٹس بنائے جائیں۔،کسی کی ریڑھی نہ چھینیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ میں لاہور میں 20 سڑکوں کو کمرشل کرنے کی تجویز دی گئی۔ کمرشل آئزیشن سے 20 ارب روپے کی آمدنی ہوگی۔

وزیراعلی مریم نواز شریف نے ایل ڈی اے کو ریونیو بڑھانے کے لئے نئے پراجیکٹس شروع کرنے کی ہدایت کردی۔

اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، پرویز رشید ،وزیر اطلاعات عظمی زاہد بخاری،ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری،ڈی جی ایل ڈی اے اور دیگر حکام اس موقع پر موجود تھے۔

تازہ ترین

October 27, 2024

صدر مملکت آصف علی زرداری کا خیبر پختونخوا میں دہشت گردوں کے خلاف دو مُختلف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

October 27, 2024

رومینہ خورشید عالم کی شواہد پر مبنی موسمیاتی ردعمل کے لیے علاقائی کلائمیٹ ایکشن ڈیٹا بینک کی تجویز

October 27, 2024

ناجائز ریاست اسرائیل کے وزراء کی طرف سے مسلسل مسجد اقصی کے انہدام کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں،حمیرا طیبہ

October 27, 2024

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی لاہور میں میڈیا سے بات چیت

October 27, 2024

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی کارکردگی رپورٹ

ویڈیو

December 14, 2023

انیق احمد سےعراقی سفیر حامد عباس لفتہ کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

December 8, 2023

اسلام آباد، ورکرز ویلفیئر فنڈز کی جانب سے پریس بریفنگ کااہتمام

October 7, 2023

افتخار درانی کے وکیل کی تحریک انصاف کے رہنما کی بازیابی کے حوالے سے گفتگو

October 7, 2023

افغان وزیرخارجہ کا بلاول بھٹو نے استقبال کیا

October 7, 2023

پشاور میں سینکڑوں افراد بجلی بلوں میں اضافے پر سڑکوں پر نکل آئی

کالم

October 14, 2024

شہر میں اک چراغ تھا ، نا رہا

October 11, 2024

“اب کے مار ” تحریر ڈاکٹر عمران آفتاب

October 2, 2024

فیصل کریم کنڈی کہ کاوشوں سے خیبرپختونخوا کی قربانیوں کی عالمی پزیرائی

September 17, 2024

اے ٹی ایم آئی ایس سے نئے امن مشن میں منتقلی کو درپیش چیلنجز ،ایتھوپیا کا نقطہ نظر

August 20, 2024

ایتھو پیا،سیاحت کے عالمی افق پر ابھرتا ہوا ستارہ