پیرس: فرانسیسی پارلیمنٹ کے 115 ارکان نے صدر ایمانوئیل میکرون کو خط لکھ کر اسرائیل کو ہتھیار بیچنے پر پابندی عائدکرنےکا مطالبہ کیا ہے۔
عرب میڈیا کے صدر کو بھیجےگئے مطابق پارلیمانی مراسلے میں کہا گیا ہےکہ فرانس کو اسرائیل کی جاری بدترین نسل کشی میں شریک نہیں بننا چاہیے۔
فرانسیسی اراکین پارلیمنٹ کا کہنا ہےکہ غزہ پٹی میں اسرائیلی فورسز کے وحشیانہ حملوں کے باعث شہادتیں 33 ہزار سے تجاوز کرگئی ہیں۔ حکومت اسرائیل کو فراہم کردہ ہتھیاروں کی تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش کرے۔
اراکین پارلیمنٹ کا کہنا ہےکہ فرانس کا ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔