بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے سے متعلق پولیس نے دوسری رپورٹ وفاق کو ارسال کر دی۔
رپورٹ کے مطابق بظاہر چینیوں کو لے جانے والی گاڑی بلٹ پروف اور بم پروف نہیں لگتی، ہلاک ہونے والے چینی باشندوں میں ایک خاتون انجینئر بھی شامل ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جائے وقوعہ کی فضائی تصویر بھی حاصل کر لی گئی ہے، جائے وقوعہ سے تھانہ بشام تقریباً 6 کلومیٹر اور داسو ڈیم 77 کلومیٹر دور ہے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ تباہ ہونے والی بس دوسری بس سے 15 فٹ کے فاصلے پر تھی، خودکش دھماکے سے بس 300 فٹ گہرائی میں جا گری۔
رپورٹ کے مطابق چیبی قافلے میں شامل تمام بسوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب تھے، خودکش بمبار کے زیر استعمال گاڑی کے ٹکڑے حاصل کئے گئے ہیں۔