ریاض:ٌسعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ 8 اپریل کو کوئی بھی شخص شوال کا چاند دیکھے تو اس کی اطلاع قریبی عدالت کو دے۔
عدالت جانے میں مدد کے لیے لوگ اپنے قریبی مرکز سے بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔
متحدہ عرب امارات کی رویت ہلال کمیٹی نے بھی شہریوں سے چاند دیکھنے اور شہادتیں متعلقہ اتھارٹی تک پہنچانے کی اپیل کی ہے۔